ٹوٹنہام ہاٹسپر نے یورپا چیمپئنز فٹ بال لیگ ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:02

ٹوٹنہام ہاٹسپر نے یورپا چیمپئنز فٹ بال لیگ ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ٹوٹنہام ہاٹسپر کلب نے یورپا چیمپئنز فٹ بال لیگ ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ہاٹسپر نے سی ایس کے اے ماسکو کلب کو 3-1 گولز سے زیر کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

یورپا لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں ٹوٹنہام ہاٹسپر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سی ایس کے اے ماسکو کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے زیر کر کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ریال میڈرڈ اور بوروسیا ڈورٹمونڈ کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 16:02:39