آسٹریلیا الیون کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل گرین شرٹس نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:29

کیرنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستانی کرکٹرز نے آسٹریلیاالیون کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان ایئرلائنز کا ایک طیارہ پی کے 661 چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔دریں اثناء واحد وارم اپ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا الیون کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 16:29:20