جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں کل چھ میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:43

لکھنئو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں کل جمعہ کو مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ بھارت کے شہر لکھنئو میں جاری ہے، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ ارجنٹائن اور آسٹریا کے مابین کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں بیلجیئم اور مصر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، چوتھا میچ سپین اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، پانچواں میچ جرمنی اور نیوزی لینڈ جبکہ چھٹا میچ ہالینڈ اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 16:43:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :