بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران سر پرگیند لگنے سے امپائر زخمی

پال ریفل کو انگلش ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پرآسٹریلین امپائر کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہرلے جایا گیا، تھرڈ امپائر مرائس اریسمس امپائرنگ کی ذمہ داری نبھا ئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:53

بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران سر پرگیند لگنے سے امپائر زخمی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی کھلاڑی بھویشنور کمار کی تھرو سر پر لگنے سے امپائر پال ریفل زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلیڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ انگلش بلے باز کیٹن جینن شارٹ مارنے کے بعد رن کے لئے دوڑے تو لیگ سائڈ پر کھڑے فیلڈر بھویشنور کمار نے تھرو کی جو قریب ہی کھڑے آسٹریلین امپائر پال ریفل کے سر پر لگی جس سے وہ میدان میں ہی گر گئے۔

انگلش ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر آسٹریلین امپائر کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا اور ان کی جگہ تھرڈ امپائر مرائس اریسمس امپائرنگ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 17:53:31