پریکٹس میچ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم 208سکو ر بنا کر آئوٹ

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:53

پریکٹس میچ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم 208سکو ر بنا کر آئوٹ
کبنیرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 208سکو ر بنا کر آئوٹ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق برسبن میں کھیلے جانے والے تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 84.5اورز میں 208سکور بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

یونس خان نے سب سے زیادہ 54اور سرفراز نے 39رنز کی اننگز کھیلی۔میچ سے قبل کھلاڑیوں نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دکھ کا اظہار کیا اور میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی گئی۔۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 17:53:31