سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ کے زیر اہتمام یونین کونسل خوشحال گڑھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:51

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ کے زیر اہتمام یونین کونسل خوشحال گڑھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ نے ضلعی حکومت کے زیر اہتمام یونین کونسل خوشحال گڑھ میں ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا پول میچوں کا سلسلہ دو ہفتے تک جاری رہا ۔ضلعی نائب ناظم عبدالرشید اور مقامی سپورٹس کمیٹی کے زیر انتظام اس ٹورنامنٹ میں یونین کونسل کے تمام دیہات کی ٹیموں نے بھر پور شرکت کی ۔

تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا جو اس صحتمندانہ تفریح سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کنڈر اور پرشئی کے درمیان کھیلا گیا جو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد موضع پرشئی کی ٹیم نے 12رنز سے جیت لیا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے حلقہ PK37ملک امجد خان آفریدی تھے جبکہ ان کے ہمراہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور ضلعی نائب ناظم عبدالرشید ،کونسلر الحامد ،تحصیل کونسلر حبیب الله ،تحصیل کونسلر خالد خان اور ناظم و ممبران ویلج کونسل بھی تھے ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ملک امجد خان آفریدی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں او رنقد انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 18:51:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :