واپڈا اور حبیب بینک کے درمیان قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کا فائنل کل سے شروع ہو گا

جمعہ 9 دسمبر 2016 10:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) واپڈا اور حبیب بینک کے درمیان قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2016-17ئ کا فائنلکل ہفتہ سے شروع ہو گا۔ واپڈا اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن کے درمیان سپرایٹ مرحلے کا آخری میچ ڈرا ہو گیا تھا، واپڈا نے پہلی اننگز میں برتری کی بدولت فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واپڈا اور حبیب بینک کے درمیان ٹرافی کا فائنل آج سے شروع ہو گا جو کہ پانچ دن پر مشتمل ہو گا۔

(جاری ہے)

نیاز سٹیڈیم، حیدر آباد میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز ایس ایس جی سی کی ٹیم نے واپڈا کی پہلی اننگز 353 رنز کے جواب میں 127 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم آخری روز 306 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور واپڈا کو 47 رنز کی برتری مل گئی، عادل امین 90 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد آصف اور وقاص مقصود نے 3، 3 وکٹیں لیں، واپڈا نے چوتھے اور آخری روز دن ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا کر مجموعی طور پر 183 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، سلمان بٹ نے 33 رنز بنائے، محمدعرفان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 10:53:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :