ایلسٹرکک کو ٹیسٹ کیریئر میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 20 رنز درکار

جمعہ 9 دسمبر 2016 10:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) انگلش ٹیم کے قائد اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 20 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے 10ویں بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کک بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دے دیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔ کک نے اب تک 10934 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 30 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 10:53:36