اینجران پبلک سکول کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے 22 دسمبر کو منایا گا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)دی اینجران پبلک سکول ، گلزار قائد، اسلام آباد کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے 22 دسمبر کو منایا جائیگا اور تیاریاں عرو ج پر پہنچ گئیں سکول کی پرنسپل بینش خان نے بتایا کہ سپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کراٹے، جوڈو،روک بال، تھروبال، ڈارٹ، ریس کے علاوہ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہونگے، کھیلوں کے مقابلوں کے لئے معین الدین اور مس افت جہاں کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈے منانے کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ و طالبات کو تفریحی مہیا کرنا ہے اورکھیل طلباء کی جسمانی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:10:34