ایشین جونیئر تھروبال چمپئن شپ 27دسمبر سے شروع ہوگی

چمپئن شپ کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) ایشین جونیئر تھروبال چمپئن شپ 27دسمبر سے ملایشیاء میں شروع سے ہوگی، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جوکہ ایشین تھروبال فیڈریشن کے بھی سیکرٹری جنرل ہیں نے بتایاکہ چمپئن شپ میںقومی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی، دونوں ٹیمیں 14 ،14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی، چمپئن شپ کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے 20 ،20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا،اور ٹیموں کا اعلان 20 دسمبر کو کیا جائے گا،چیمپئن شپ میں پاکستان، میزبان ملایشیاء، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش، سنگاپور، کمپوڈیا، افغانستان، تھالی لینڈ، نیپال سمیت 15 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی،اور یہ چیمپئن شپ 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:13:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :