پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو کراچی میں ہو گا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:41

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو کراچی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل ، ٹیم سلیکشن کے معاملات، ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی، ڈومیسٹک کرکٹ اور اکیڈمیز پر بات ہو گی۔ اس کے علاوہ بورڈ میں دہری ذمہ داریاں نبھانے والوں اور کپتانوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ چیئرمین پی سی بی اجلاس میں قائمہ کمیٹی میں ہونے والی میٹنگ اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے متعلق ہائوس کو آگاہ کریں گے ۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:41:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :