دورہ جنوبی افریقہ ، سری لنکن سکواڈ کا اعلان ،وسیم اکر م کے تیار کردہ چار پیسرز ٹیم میں شامل

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:50

دورہ جنوبی افریقہ ، سری لنکن سکواڈ کا اعلان ،وسیم اکر م کے تیار کردہ چار پیسرز ٹیم میں شامل

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) سری لنکا نے جنوبی افریقہ سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے نئے فاسٹ بولر ویکم سنجایا بندارا کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ان سب کو پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم نے خصوصی طور پر جنوبی افریقی کنڈیشنزکے حوالے سے ٹریننگ کرائی ہے۔

(جاری ہے)

انجریز کے باعث زمبابوے کے ٹور سے محروم ہونے والے کپتان انجیلو میتھیوز اور ان کے ڈپٹی دنیش چندیمل کی واپسی ہوئی۔

جنوبی افریقی ٹور میں آئی لینڈرز ٹیسٹ کے بعد پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلیں گے۔اسکواڈ کپتان میتھیوز، چندیمل، ڈیموتھ کرونا رتنے، کوشل سلوا، کوشل پریرا، دھنن جایا سلوا، کوشل مینڈس، اپل تھارنگا، دشمانتھا چمیرا، سورنگا لکمل، لاہیرو کمارا، نوان پردیپ، ویکم سنجایا بندارا، رنگانا ہیراتھ اور دلروان پریرا پر مشتمل ہے۔۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:50:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :