فیفاکلب ورلڈکپ،کاشیمانے آکلینڈ کوواپسی کاپروانہ تھمادیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:55

فیفاکلب ورلڈکپ،کاشیمانے آکلینڈ کوواپسی کاپروانہ تھمادیا

یوکوہاما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء)فیفاکلب ورلڈکپ میںمیزبان جاپان کے کلب کاشیمااینٹلرزنے اوشیا نا چمپئن آکلینڈسٹی کو2- 1 سے ہراکراگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔جاپان میں کھیلے جانیوالے میگاا یونٹ کے افتتاحی معرکے میں میزبان کلب کوکوارٹرفائنل میں رسائی کیلئے اوشیاناچمپئن اورنیوزی لینڈکی کلب آکلینڈسٹی کاچیلنج درپیش تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں میں میچ کا آغازجارحانہ اندازمیں ہوالیکن کوئی بھی ٹیم گیندکوجال میں پہنچانے میں ناکام رہی اورمقابلہ وقفے پر بغیرکسی گول کے برابررہا۔کھیل کے 50ویں منٹ میںکم ڈائی ووک نے گول کرکے آکلینڈکو برتری دلائی۔آکاساکی نے 67ویں منٹ میں حساب چکادیا۔میچ ختم ہونے سے 2منٹ قبل کانازاکی نے گول کرکے میزبان سائیڈکو برتری دلائی جواختتام تک برقراررہی۔کوارٹرفائنل میں کاشیمااینٹلرزکامقابلہ افریقن چمپئن مامیلوڈی سن ڈائونزکے درمیان 11دسمبرکوہوگا۔۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:55:09