آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا

پہلا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:29

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے اور پریکٹس میچ کھیلنے میں مصروف ہے، پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ساو تھ افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا ۔آسڑیلوی اسکواڈ کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ، پیٹر ہینڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، نک میڈنسن، میٹ رینشا، چاڈ سیئرز، میچل اسٹارک اور میتھیو ویڈ پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 14:29:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :