کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ نہ دی تو وزیراعظم سے اپیل کروں گا، کامران اکمل

اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں ،وکٹ کیپر بیٹسمین کی گفتگو

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی دکھانے کے باوجود قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مایوس کامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے نہ سنا تو وزیراعظم سے اپیل کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی وکٹ کیپر اور بلے باز کامران اکمل نے قائداعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن سلیکشن کمیٹی کا اعتماد پھر بھی حاصل نہ کر پائے۔

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ بنائے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن وہ ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میری فیملی ہے۔ انصاف نہ ملا تو وزیراعظم سے اپیل کروں گا۔ وہ پرامید ہیں کہ انہیں بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 14:29:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :