کین ولیمسن ون ڈے میں چار ہزار رنز کے قریب

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:55

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کو ون ڈے میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 20 رنز درکار ہیں، کین ولیمسن ان دنوں آئوٹ آف فارم ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنا روایتی کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے، تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں وہ 13 رنز بنا سکے، ون ڈے میں چار ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے انہیں بنگلہ دیش سے ہوم سیریز کا انتظار کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

وہ اب تک 101 میچوں کی 95 اننگز میں 3980 رنز بنا چکے ہیں جس میں 8 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 15:55:13