یورپا فٹبال لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے زوریا کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے زوریا کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔یورپا لیگ کا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور زوریا کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ دونوں حریفوں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمز بھرپور کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے جس کے نتیجے میں انہیں 48ویں منٹ میں ہینریک کے گول کی مدد سے ایک صفر کی برتری مل گئی۔88ویں منٹ میں انہوں نے ایک اور کامیاب حملہ کر کے اپنی برتری دو صفر کر لی۔ زوریا کی ٹیم میچ میں بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 16:24:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :