انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ، سنگاپور سلیمرز کی انڈین ایسز کو شکست

خواتین کے سنگلز میچ میں بھی سنگاپور سلیمرز کی کھلاڑی حریف پر چھائی رہیں، یکطرفہ مقابلے کے بعد انڈین ایسز کو چھ ایک سے شکست دی

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:24

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) جاپان میں ہونے والی انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ کے میچ میں سنگاپور سلیمرز اور انڈین ایسز کے مرد پلیئرز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ سنگاپور سلیمرز کے کارلوس مویا نے حریف کھلاڑی کو دلچسپ کھیل کے بعد چھ چار سے ہرایا۔ خواتین کے سنگلز میچ میں بھی سنگاپور سلیمرز کی کھلاڑی حریف پر چھائی رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد انڈین ایسز کو چھ ایک سے شکست دی۔مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں انڈین ایسز نے کم بیک کیا۔ ثانیہ مرزا اور روہن بھوپنا پر مشتمل جوڑی نے سلیمرز کو چھ صفر سے دھول چٹائی۔ مردوں کے ڈبلز میچ میں بھی انڈین ایسز کا جادو چلا۔ انہوں نے مخالف ٹیم کو چھ تین سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے بعد ایسز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 16:24:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :