سابق سٹار کرکٹر سعید انور طیارہ حادثے پر سخت رنجیدہ

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:32

سابق سٹار کرکٹر سعید انور طیارہ حادثے پر سخت رنجیدہ

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار کرکٹر سعید انور جو کہ چترال میں دعوت تبلیغ کے سلسلے میں موجود ہیں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ حویلیاں طیارہ حادثے کے بارے میں سخت رنجیدہ ہیں اور مسجد میں زاروقطار روتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے دوران مسجد کے نمازیوں نے بتایا ہے کہ طیارہ حادثے کے آدھے گھنٹہ پہلے پریشان تھے اور مسجد سے باہر نکل آئے تھے اور کہا کہ ان کا دل ڈوب رہا ہے۔

جب انہیں آدھے گھنٹے بعد طیارہ حادثے کے بارے میں فون پر اطلاع ملی تو وہ آبدیدہ ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سعید انور طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کے ہمراہ ایک ہی تبلیغی جماعت کے ساتھ چترال میں تشکیل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 16:32:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :