رنجیت فرننڈو دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجر مقرر

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:43

رنجیت فرننڈو دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجر مقرر

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) سابق وکٹ کیپر بلے باز رنجیت فرننڈو دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجر مقرر ہو گئے۔ انہیں چارتھ سینانائیکے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپورٹ سٹاف میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، رنجیت فرننڈو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیم مینجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ فزیو تھراپسٹ سٹیومائونٹ اور فیلڈنگ کوچ نک پوتھاس بھی ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ نہیں جائیں گے۔ ایس ایل سی کے سیکرٹری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائونٹ کی مدت 15 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 16:43:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :