آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 117رنز سے شکست دیکر چیپل ہیڈلی ٹرافی 3-0سے اپنے نام کرلی

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:34

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو  117رنز سے شکست دیکر چیپل ہیڈلی ٹرافی 3-0سے اپنے نام کرلی

میلبرن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 117رنز سے شکست دے کر چیپل ہیڈلی ٹرافی 3-0سے اپنے نام کرلی،نیوزی لینڈ کی ٹیم 264رنز ہدف کے تعاقب میں 147رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل34،ٹام لیتھم28 اور کولن منرو 20رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3،فلکنر ،ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو میچ میں شاندار 156رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں مجموعی طور پر 299رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنائے ،آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر156،ٹریوس ہیڈ37 اور جارج بیلی 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نی3،سینیٹنر اور گرینڈ ہوم نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم 264رنز ہدف کے تعاقب میں 147رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل34،ٹام لیتھم28 اور کولن منرو 20رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3،فلکنر ،ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو میچ میں شاندار 156رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں مجموعی طور پر 299رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 18:34:26