منجریکر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، چیتشورپوجارا زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے 17ویں بھارتی بلے باز بن گئے

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:54

منجریکر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، چیتشورپوجارا زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے 17ویں بھارتی بلے باز بن گئے

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) مایہ ناز بھارتی بلے باز چیشور پوجارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز سنجے منجریکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ ملک کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے 17ویں بلے باز بن گئے ہیں، پوجارا نے انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست 47 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے ایک اننگز میں ایک ساتھ سابق ہم وطن بلے بازوں سدھو اور منجریکر کا ریکارڈ توڑا ہے، سدھو نے 3202 اور منجریکر نے 3208 رنز بنا رکھے تھے جبکہ پوجارا نے ابھی تک 3240 رنز بنا رکھے ہیں، پوجارا انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 18:54:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :