انٹر کالجیٹ سوئمنگ چیمپین شپ کا ٹائٹل پنجاب کالج راولپنڈی نے اپنے نام کرلیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:03

انٹر کالجیٹ سوئمنگ چیمپین شپ کا ٹائٹل پنجاب کالج راولپنڈی نے اپنے نام کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ سوئمنگ چیمپین شپ کا ٹائٹل پنجاب کالج راولپنڈی نے اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہ انٹر کالجیٹ چیمپین شپ میں پنجاب کالج کے سوئمرز نے شاندر سوئمنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 36پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ گورئمنٹ کالج اٹک 30پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی ۔۔۔۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 22:03:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :