دوسری محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپین شپ

ٹاپ سیڈ عقیل خان، مزمل مرتضیٰ ،احمد چوہدری اورشہزاد خان نے مینز، اوشنا سہیل، سائرہ منصور، علینہ آفتاب اور سارہ محبوب نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:03

دوسری محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپین شپ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) دوسری محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپین شپ میں ٹاپ سیڈ عقیل خان، مزمل مرتضیٰ ،احمد چوہدری اورشہزاد خان نے مینز جبکہ اوشنا سہیل، سائرہ منصور، علینہ آفتاب اور سارہ محبوب نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں جاری چیمپین شپ میں مینز سنگلز کیٹگری کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں عقیل خان نی عمدہ کھیل پیش کرتی ہوئی ہیرا عباس کو سٹریٹ سیٹس میں6-4 اور 6-2 سی شکست دی کر سیمی فائنل کیلئی رسائی حاصل کی، دوسری کوارٹر فائنل میچ مزمل مرتضیٰ نی محمد عابد نی 1-6 ، 6-2 اور 6-0 سی ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ،تیسری کوارٹر فائنل میں احمد چوہدری نی یاسر خان کو 6-2 اور 7-6 سے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں شہزاد خان نے مدثر مرتضی کو 3-6, 7-6اور6-3سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

وویمنز کیٹگری میں اوشنا سہیل، سائرہ منصور، علینہ آفتاب اور سارہ محبوب نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل راونڈ تک رسائی حاصل کی ۔ سینئرز ڈبلز کیٹگری میں راشد ملک اور حمید الحق نے سہیل کیانی اور صفدر سہیل کو 6-0،6-2سے جبکہ اسرا گل اور جہانزیب خان نے محی الدین شاہ اور نعمان علیم کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ، چیمپین شپ کے سیمی فائنلز آج (ہفتہ ) کو کھیلے جائینگے ۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 22:03:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :