ایشین نیٹ بال چیمپین شپ

سنگا پور اور ہانگ کانگ کو شکست دیتے ہوئے دونوں میچوں میں کامیابیاں حاصل کر لی

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:03

ایشین نیٹ بال چیمپین شپ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان نے پہلے روز سنگا پور اور ہانگ کانگ کو شکست دیتے ہوئے دونوں میچوں میں کامیابیاں حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری چیمپین شپ کے پہلے روز گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں آسان مقابلے کے بعد سنگاپورکو16کے مقابلے میں 51گولز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کیخلاف 20کے مقابلے میں 52گولز سے کامیابی حاصل کی ۔ چیمپین شپ کے دوسرے روز پاکستان اپنا تیسرا میچ برونائی جبکہ چوتھا اور اہم میچ بھارت کی خلاف کھیلے گی ۔ ۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 22:03:11