بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، تمیم اقبال نے بیٹنگ اور براوو نے بائولنگ کے شعبے میں میدان مار لیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:16

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں چٹاگانگ وائی کنگز کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال بیٹنگ اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے آل رائونڈر ڈیوائن براوو بائولنگ کے شعبے میں بازی لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے دوران بیٹنگ کے شعبے میں تمیم اقبال چھائے رہے، انہوں نے 13 میچز میں 476 رنز بنائے جس میں ان کی چھ نصف سنچریاں شامل ہیں، کھلنا ٹائٹنز کے محموداللہ 396 رنز کے ساتھ دوسرے اور راجشاہی کنگز کے صابررحمان 377 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، بائولنگ کے شعبے میں ڈھاکہ کے ڈیوائن براوو 21 وکٹیں لیکر سرفہرست رہے، کھلنا ٹائٹنز کے جنیدخان 20 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور چٹاگانگ کے محمدنبی 19 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 12:16:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :