بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2016ء میں سنچری بنانے کا اعزاز صابررحمان کے نام رہا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:16

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سنچری بنانے کا اعزاز راجشاہی کنگز کے بلے باز صابررحمان کے نام رہا۔

(جاری ہے)

بی پی ایل اختتام پذیر ہو گئی اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے فیصلہ کن معرکے میں راجشاہی کنگز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیگ کے دوران فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز کھیلے گئے لیکن صرف ایک سنچری بن سکی جو کہ راجشاہی کنگز کے بلے باز صابررحمان نے بنائی تھی جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 49 نصف سنچریاں بنیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 12:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :