ویمنز بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ اور ایڈیلیڈ کی کامیابی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:16

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ویمنز بگ بیش لیگ کے افتتاحی روز ہوبارٹ ہریکینز نے پرتھ سکارچرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن رینگیڈز کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ کا آغاز گزشتہ روز ہوگیا، ایونٹ کے پہلے میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے پرتھ سکارچرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، ہوبارٹ ویمن نے پرتھ سکارچرز کی طرف سے دیا گیا 120 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہیلی میتھیوز نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن رینگیڈز کو 14 رنز سے مات دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 رنز بنائے، سوفی ڈیوائن نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ میلبورن رینگیڈز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 102 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 12:16:47