انٹر کالجیٹ سوئمنگ چیمپین شپ کا ٹائٹل پنجاب کالج راولپنڈی نے اپنے نام کرلیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ سوئمنگ چیمپین شپ کا ٹائٹل پنجاب کالج راولپنڈی نے اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہ انٹر کالجیٹ چیمپین شپ میں پنجاب کالج کے سوئمرز نے شاندر سوئمنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 36پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ گورئمنٹ کالج اٹک 30پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی ۔۔۔۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 12:31:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :