کشیدگی کے باوجود بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کھیلے گا ، نجم سیٹھی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:33

کشیدگی کے باوجود بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کھیلے گا ، نجم سیٹھی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے باوجود انڈین کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار نہیں کریگا اورنہ ہی میگا ایونٹ کا بائیکاٹ کریگا اگر بھارت نے انکا رکیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تو اس میچ کے پوائنٹس تقسیم ہونے کے بجائے پاکستان کو دیئے جائینگے ، انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایک ٹورنامنٹ کی 20 فیصد آمدنی صرف پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک میچ سے حاصل ہو جاتی ہے،اگر انڈیا پاکستان سے میچ نہیں کھیلتا یا بائیکاٹ کرتا ہے توپاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے حصے کی آمدنی سے محروم ہو جائے گا۔نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کو دوہراتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔ پاکستان ہر جگہ انڈیا سے کھیلنے کے لیے تیار ہے ۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 12:33:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :