سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی پی ایل چھوڑ دی

وسیم اکرم رواں سال کے کے آرکے بولنگ کوچ نہیں ہوں گے،ہم انہیں بہت زیادہ مس کریں گے ، وینکے میسوری کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ کام کرنا اچھا لگا ،انکے ساتھ گزشتہ چند سالوں کے ساتھ کو بہت انجوائے کیا ،وسیم اکرم

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم آئی پی ایل2017 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے منیجنگ ڈائریکٹر اورسی ای او وینکے میسوری نے تصدیق کی ہے کہ وسیم اکرم رواں سال کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے بولنگ کوچ نہیں ہوں گے اورہم انہیں بہت زیادہ مس کریں گے جنہوں نے 2012 اور2014 میں ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار اداکیاتھا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے بھی آئی ایل چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ کام کرنا اچھا لگا ہے اوراس کے ساتھ گزشتہ چند سالوں کے ساتھ کو بہت انجوائے کیا۔اب میں ایک بڑی ٹیم کا ڈریسنگ روم مس کروں گا تاہم ان کی کامیابی کیلئے دعاگوہوں۔واضح رہے کہ 50سالہ وسیم اکرم 2010 سے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ وابستہ تھے،اب وہ پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزاسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 14:37:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :