آسٹریلوی کنڈیشنز سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں،رفتار کے ساتھ بہتر لائن اور لینتھ برقرار رہے تو وکٹیں ملتی ہیں،وہاب ریاض

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:37

آسٹریلوی کنڈیشنز سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں،رفتار کے ساتھ بہتر لائن اور لینتھ برقرار رہے تو وکٹیں ملتی ہیں،وہاب ریاض

کینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں،رفتار کے ساتھ بہتر لائن اور لینتھ برقرار رہے تو وکٹیں ملتی ہیں،پاکستانی اٹیک میں ہر طرح کی ورائٹی موجود ہے، بیٹسمین بھی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،کہ ٹیم مینجمنٹ برسبین کی پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر فیصلہ کرے گی کہ 3یا 4پیسرز کو شامل کرنا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ میزبان الیون کیخلاف اپنی برق رفتاری کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیل اینڈرز کا صفایا کرنے میں کامیاب ہوگیا،دنیا میں کسی بھی اور ملک سے زیادہ آسٹریلیا میں بولنگ کرنا پسند ہے،یہاں اچھی رفتار کے ساتھ بہتر لائن اور لینتھ برقرار رہے تو وکٹیں ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستانی اٹیک میں ہر طرح کی ورائٹی موجود ہے،میرے پاس اسپیڈ ہے، محمد عامر سوئنگ اور راحت علی سیم بولنگ مں ماہر ہیں، عمران خان بھی حریفوں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہاں بانس والی پچز پر بولرز کو اچھی کارکردگی دکھانے تو بیٹسمینوں کو رنز بنانے کا موقع ملتا ہے، پیسر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ برسبین کی پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر فیصلہ کرے گی کہ 3یا 4پیسرز کو شامل کرنا ہے تاہم جس کو بھی موقع ملے گا، بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریگا۔

ایک سوال پر وہاب ریاض نے کہا کہ ٹور میچ میں گوکہ رن ریٹ اچھا نہیں رہا لیکن بیٹسمین کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے رہے، آسٹریلیا میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو ہماری حکمت عملی بھی مختلف ہوگی،ہمارے پاس ایسے بیٹسمین موجود ہیں جو جوابی حملہ کرتے ہوئے حریف کو دبا میں لاسکیں۔ انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ بہتری محسوس کررہے ہیں، امید ہے کہ فٹ ہوکر پہلے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہونگے۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 14:37:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :