پاکستان کر کٹ بورڈ کی ملک میں دوبارہ انٹر نیشنل کر کٹ کی واپسی کیلئے کوششیں تیز

فروری میں پی ایس ایل کے بعد ویسٹ انڈین اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کیلئے پی سی بی کی بات چیت جاری

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کی ملک میں دوبارہ انٹر نیشنل کر کٹ کی واپسی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں،پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے بعد ویسٹ انڈین اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فروری میں پی ایس ایل کے بعد بورڈ ان دونوں میں سے کسی ایک کی میزبانی کا خواہاں ہے جس کیلیے رابطے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیزسے سیریز کی پہلے بھی بات چیت چلی تھی مگر معاملات آگے نہ بڑھ سکے،ایک پی سی بی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں کسی بڑی ٹیم کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے پر امید ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ملک میں انٹر نیشنل کر کٹ کی واپسی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بڑی ٹیموں سے بات چیت جاری ہے مگر فی الحال ان ٹیموں کے بارے میں بتا نہیں سکتا۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 14:37:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :