قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کی4کھلاڑی سمندر میں پھنس گئے ، ریسکیو اداروں نے بحفاظت نکال لیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) لاہور سے تفریح کے لئے گئے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سی ویو پر سمندر میں پھنس گئے تاہم ریسکیو اداروں نے انہیں بحفاظت نکال لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق معذوروں کی قومی ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور سے تفریح کے لئے کراچی گئے اور شام کے وقت ساحل سمندر سی ویو پر گئے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور غلطی سے کھلاڑیوں کی وین کو آگے پانی میں لے گیا جو وہیں پھنس کر رہ گئی۔

وین پھنسنے کے فوری بعد ریسکیو اداروں کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو حکام نے چاروں کھلاڑیوں کو بحفاظت وین سے نکال لیا۔ دوسری جانب ریسکیو کے لئے آئی ہوئی ایدھی کی ایک ایمبولینس بھی سمندر میں پھنس گئی۔ سمندر میں 2 گاڑیاں پھنسنے کے بعد ریسکیو حکام نے امدادی کاموں کے لئے کرین طلب کر لی ہے جس کی مدد سے گاڑیوں کو سمندر سے نکالا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 14:37:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :