بھارتی اسپنرایشون نے نیا اعزازحاصل کرلیا

ایشون ٹیسٹ کیریئر میں ایک اننگز میں زیادہ بار پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے بھارتی بالر بن گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:37

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) بھارتی اسپنرروی چندرن ایشون ٹیسٹ کیریئر میں ایک اننگز میں زیادہ بار پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے بھارتی بالر بن گئے۔

(جاری ہے)

باصلاحیت بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، انگلینڈ کیخلاف ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لینے کے بعد ایشون نے ایک اننگز میں زیادہ مرتبہ پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے تیسرے بھارتی بالر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایشون نے اس میچ میں 23 ویں بار پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ کیلنڈر ائر میں اب تک 65 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔واضح رہے کہ اس فہرست میں سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے 35 بار پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں جبکہ ہربھجن سنگھ 25 بار یہ کارنامہ سرانجام دے کردوسرے نمبر پرہیں۔ سابق کپتان کیپل دیو نے 23 بار پانچ سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 14:37:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :