آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر گرلز چیمپئن شپ 11 جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر چیمپئن شپ 11 جنوری سے لاہورویمن کالج، لاہور میںشروع ہوگی، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سکولزکے جونیئر اور کالجز کے سنیئر مقابلے ہونگے، ٹورنامنٹ کے دونوں ایونٹس میں اول آنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ دوئم آنے والی ٹیموں کو پچاس، پچاس ہزار روپے دیئے جائیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 14:40:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :