پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:56

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ قومی ٹیم ٹیسٹ سے قبل تین روزہ ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 201 رنز سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 14:56:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :