ْسری لنکن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی، دورے کا آغاز 18 دسمبر سے وارم اپ میچ سے کرے گی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:56

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اینجلومیتھیوز کی قیادت میں جنوبی افریقہ پہنچ گئی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، تین ٹی 20 اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم چند روز پریکٹس کرے گی اور اس کے بعد 18 دسمبر کو جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر، دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری جبکہ تیسرا میچ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 28 جنوری، دوسرا میچ یکم فروری، تیسرا میچ 4 فروری، چوتھا میچ 7 فروری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 14:56:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :