کوئٹہ ،ْ گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،ْ چار جھلس گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ ایک کمرے کی چھت اڑ گئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق سبزل روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد دین محمد اور نعمت اللہ جبکہ پنج فٹی کے علاقے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے مزید دو افراد دین محمد اور نعمت جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ،ْعینی شاہدین کے مطابق دھماکے باعث کمرے کی چھت بھی اڑ گئی۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 15:02:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :