کرکٹر شاہد آفریدی جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پہنچ گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:00

کرکٹر شاہد آفریدی جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پہنچ گئے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی معروف نعت خواں جنید جمشید کے گھر پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر نے مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 7دسمبرکو پی آئی کا چترا ل سے اسلام آباد آنے والا طیارہ حویلیا ں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جنید جمشید سمیت 47افراد اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 16:00:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :