نیوز*گرین اسٹار نے ’ساتھی جیت کا سلطان‘کے نام سے اپنی مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (GSM) پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل نیٹ ورک کارکن ادارہ ہے۔ گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ ’ساتھی جیت کا سلطان‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کے دوران لوگوں کی ترغیب دی جائے گی کہ وہ ساتھی کے خالی لفافے اپنے نام، پتے اور قومی شناختی کارڈ کی نقل کے اس مہم کو فروغ دینے کے لیے گرین اسٹار ’ساتھی جیت کا سلطان‘ کے نام سے ایک فلوٹ کے ذریعے بھی 35 سے زیادہ قصبوں میں سرگرمیاں انجام دے گا۔

(جاری ہے)

ان سرگرمیوں کے دوران موسیقی اور انٹر ایکٹو کھیلوں، مثلاً Virtual Reality پرمبنی کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو تفریح مہیا کی جائے گی اور انہیں خاندانی منصوبہ کے فوائد کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ مانع حمل ادویات اورطریقوں کے درست استعمال کے بارے میں بھی بتایا جا ئے گا۔ گرین اسٹار ہر سال خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کی غرض سے مہم کا آغاز کرتا ہے جس میں لاکھوں شرکت کرتے ہیں اور قیمتی انعامات مثلاً بائیکیں، موبائل فونز اور جنریٹرزوغیر حاصل کرتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 16:31:33