آل بلوچستان سینیٹر حاجی میر ولی محمد بادینی میموریل ٹیکوانڈو چیمپئن شپ شروع، بلوچستان کی نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:31

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) آل بلوچستان سینیٹر حاجی میر ولی محمد بادینی میموریل ٹیکوانڈو چیمپئن شپ شروع ہوگئی جس میں نوشکی سمیت بلوچستان کے نامور ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، نوشکی ٹیکوانڈو کے زیراہتمام آل بلوچستان سینیٹر حاجی میر ولی محمد بادینی میموریل ٹیکوانڈو چیمپئن شپ2016 ء کا باقاعدہ افتتاح جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی رہنماء اور سینیٹر حاجی میر ولی محمد بادینی میموریل ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی نے کیا،اس موقع پر ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے ڈیماسٹریشن ، خاکے ، اور دیگر رنگارنگ پروگرامات پیش کیے، تقریب میں نوشکی کے عمائدین سمیت سپورٹس حلقوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نوشکی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، چاہے سپورٹس کا میدان ہو، چاہے تعلیم کے شعبہ ہو، نوشکی ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نوشکی کا نام پورے ملک میں روشن کردیئے ، انھوں نے کہاکہ سپورٹس کے صحت مند پروگرامات کے انعقاد سے معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملتی ہے، علاوہ ازیں اس موقع پر چیمپئن شپ کے افتتاح کے بعد فائیٹ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔

۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 16:31:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :