ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نی27-26گولز سے فتح حاصل کی،چیمپئن شپ کا فائنل (آج) کھیلا جائے گا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:08

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کو لالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل (آج)اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان نے بھارت کو ایک سخت مقابلے کے بعد27-26گول سے شکست دے کر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ،کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میںسنگاپور کو 51-16 سے، دوسرے میں ہانگ کانگ کو 52-20 سے، تیسرے میں برونائی کو 42-25 سے اور چوتھے میچ میں بھارت کو 27-26 سے ہرفائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے فائنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ (آج) اتوارکو کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 18:08:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :