اسد شفیق نے آسٹریلیا اے کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران شاندار رن آؤٹ کر ڈالا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:07

اسد شفیق نے آسٹریلیا اے کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران شاندار رن آؤٹ کر ڈالا

کینز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سینئر بلے باز اسد شفیق نے آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے دوران شاندار رن آؤٹ کر ڈالا ۔

(جاری ہے)

کیزلیز سٹیڈیم ، کینز میں کھیلے گئے مقابلے کے آخری روز آسٹریلیا اے کے وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس نے لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کی گیند کو مڈ آن کی جانب کھیل کر تیزی سے رن لینے کی کوشش کی جہاں کھڑے اسد شفیق تیزی سے بال پر لپکے اور پھر گیند اٹھا کر ہوا میں سیدھی وکٹوں پر دے ماری جس نے آسٹریلیوی وکٹ کیپر کو پوویلین واپس جانے پر مجبور کردیا۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 19:07:40