پی سی بی نے پی ایس ایل کے لاہور اعلان کردہ فائنل کیلئے بیک اپ پلان تیار کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:19

پی سی بی نے پی ایس ایل کے لاہور اعلان کردہ فائنل کیلئے بیک اپ پلان تیار کرلیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے دوسرے ایڈیشن کے لاہور میں اعلان کردہ فائنل کے لیے بیک اپ پلان تیار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے پی ایس ایل کی فائنلسٹ دونوں ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 4بلٹ بسیں منگوا لی ہیں جبکہ 500سکیورٹی اہلکار اس دن امن وامان برقرار رکھنے کے لیے موجود ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد اب کرکٹ بورڈ دونوں ٹیموں میں موجود 10غیر ملکی کرکٹرز کو سکیورٹی دینے کے لیے پر اعتماد ہے تاہم اس نے ان کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کر نے پر دوسرے درجے کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال کا سامنا اس وقت ہی ہوگا اگر اس دوران خدانخواستہ ملک میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تاہم وہ پر امید ہیں کہ اس کے باوجود ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہی کروایا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 19:19:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :