وقار یونس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں کمنٹری کریں گے

منگل 13 دسمبر 2016 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ اس حوالے سے وقار یونس نے کہا کہ وہ خود کو کرکٹ سے دور نہیں رکھ سکتے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کا آسٹریلوی اسپورٹس چینل کے ساتھ سیریز کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کمنٹری کرنے کا تجربہ اچھا رہیگا ، پرانے دوستوں سے بھی ملنے کا موقع ملے گا۔وقار یونس نے کہا کہ کوچنگ اور کمنٹری ہی ان کا پروفیشن ہے ، وہ کرکٹ سے دور رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ برسبین میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 13:54:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :