وقار یونس پاک، آسٹریلیا سیریز میں کمنٹری کریں گے

آسٹریلیا میں کمنٹری کرنے کا تجربہ اچھا رہیگا ، پرانے دوستوں سے بھی ملنے کا موقع ملے گا، وقار یونس

منگل 13 دسمبر 2016 19:05

وقار یونس پاک، آسٹریلیا سیریز میں کمنٹری کریں گے
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ وقار یونس کہتے ہیں کہ وہ خود کو کرکٹ سے دور نہیں رکھ سکتے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کا آسٹریلوی اسپورٹس چینل کے ساتھ سیریز کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کمنٹری کرنے کا تجربہ اچھا رہیگا ، پرانے دوستوں سے بھی ملنے کا موقع ملے گا۔وقار یونس نے کہا کہ کوچنگ اور کمنٹری ہی ان کا پروفیشن ہے ، وہ کرکٹ سے دور رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ برسبین میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 19:05:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :