معین علی کی سابق بھارتی کرکٹرآکاش چوپڑا سے ٹوئٹر پر تکرار

معین علی نے بعد میں ٹویٹر پرآکاش چوپڑا سے معافی مانگ لی جسے بھارتی کرکٹر نے قبول کرلی

پیر 19 دسمبر 2016 14:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) انگلش اوپنر معین علی ٹویٹر پر بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا سے الجھ گئے۔انگلش اوپنر معین علی اور بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب آکاش نے ٹویٹ کی کہ معین علی کو باؤنسر سے نمٹنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے، وہ ایک ویب سائٹ کے لیے تجزیہ بھی کرتے ہیں، جس میں انھوں نے معین علی کو باؤنسر سے نمٹنے کے مختلف طریقے بھی بتائے اور اسی کا لنک انھوں نے ٹویٹر پر بھی شیئر کردیا۔

(جاری ہے)

جس میں معین کے آؤٹ ہونے کے انداز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ انگلش آل راؤنڈر کو چوپڑا کی یہ ٹویٹ گراں گزری اسی لیے انھوں نے سابق بھارتی بیٹسمین کے ٹیسٹ کیریئراعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے ویب سائٹ اور آکاش دونوں کا شکریہ ادا کیا۔جس پر آکاش نے اپنے اسٹیٹ شیئر کرنے پر طنزاً معین علی کا شکریہ ادا کرڈالا بعد میں معین کو افسوس ہوا اور انھوں نے ٹویٹر پر ہی آکاش چوپڑا سے معافی مانگ لی جسے بھارتی کرکٹر نے قبول کرلیا۔
وقت اشاعت : 19/12/2016 - 14:00:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :