سپر فٹ بال لیگ میں سوات سونامی کلب نے سیدو زلمے کلب کو 2-0 گول سے ہرا دیا

(آج) بدھ کونیک پی خیل کلب کا مقابلہ دلاور بانڈی کلب کے درمیان کھیلا جائے گا لیگ میں دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی

منگل 27 دسمبر 2016 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) سپر فٹ بال لیگ میں سوات سونامی کلب نے سیدو زلمے کلب کو 2-0 گول سے ہرا دیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن تحصیل کونسل سردار علی خان نے کیا، اس موقع پررکن تحصیل کونسل و سیکرٹری مانیار فٹ بال کلب حاجی نواب خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، کبل گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں سوات سونامی کلب کے طارق نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسر ے ہاف کے تیسرے منٹ میں ضیاء اللہ نے گول کر اس برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 گول کردیا جو کہ میچ کے اختتام تک جاری رہا،میچ کمشنر کے فرائض امیر شیر علی خان، طاہر اور اسد نے انجام دیئے، (آج) بدھ کونیک پی خیل کلب کا مقابلہ دلاور بانڈی کلب کے درمیان کھیلا جائے گا، لیگ میں دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی،اول آنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے جبکہ دوئم آنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا-
وقت اشاعت : 27/12/2016 - 16:11:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :