منور حسین شیخ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:39

منور حسین شیخ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) منور حسین شیخ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے نئے صدر منتخب ہو گئے، منور حسین جو کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے بطور سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے نے عالم گیر شیخ کی جگہ صدارتی عہدہ حاصل کیا ہے، عالم گیر نے اس بار انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کا 36واں سالانہ اجلاس موون پک ہوٹل کراچی میں منعقد ہوا جس میں آئندہ چار برس کیلئے ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا، انتخاب میں ریکارڈ ٹرن آئوٹ رہا اور مجموعی طور پر 176 ووٹ کاسٹ ہوئے، منور حسین 108 ووٹ کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار سرور صدیقی نے 66 ووٹ حاصل کئے، جواد ایچ کریم سینئر نائب صدر، عبدالقادر میمن نائب صدر، ذوالفقار علی رمضی سیکرٹری اور محمدعرفان خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔

ایگریکٹو اراکین میں عبدالرشید، عمران رزاق، محمدامین، محمدشریق، مصطفیٰ عبدالعزیز، نثار علی بھگت اور شبیر حسین شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 29/12/2016 - 21:39:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :